اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Govt. Accused of Neglecting Minorities: راجستھان حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام - راجستھان میں اردو کے مسائل

راجستھان کی کانگریس حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام Rajasthan Govt Accused of Neglecting Minorities عائد کیا جارہا ہے۔ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی Congress Leader Ameen Qayam khani نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی۔

راجستھان حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام
راجستھان حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

By

Published : Dec 23, 2021, 3:48 PM IST

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران حکومت کی جانب سے مسلسل اقلیتوں کو نظرانداز Neglecting Minorities کیا گیا۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر اردو کو ختم کرنے کے لیے بھی کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

راجستھان حکومت پر اقلیتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد مرتبہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کرکے اردو سے متعلق مسائل پر بات چیت کےلیے کوشش کی گئی لیکن وزیراعلیٰ نے اپنے نمائندوں کو بات چیت کےلیے ہمارے پاس روانہ کیا اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم آج تک مسائل کو حل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Congress Government In Jaipur: کانگریس کے خلاف بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاج

امین قائم خانی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اردو کی کتابیں نہیں پہنچی ہیں، امتحانات کتابوں کے بغیر لیے جارہے ہیں جس سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بچوں کی زندگی کو برباد ہونے سے بچانے کےلیے حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے راجستھان کی کانگریس حکومت سے اقلیتوں کے مسائل پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details