پہاڑیا کے انتقال پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، ریاستی انچارج اجے ماکن اور سچن پائلٹ سمیت پہاڈیا کی موت پر کانگریس اور بی جے پی کے بہت سے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پہاڑیا کی موت کو اپنا ذاتی نقصان قرار دیا ہے۔
جگناتھ پہاڑیا کے انتقال پر راجستھان حکومت نے ایک دن کا ریاستی سوگ، سرکاری دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آدھا جھکا ہوا رہے گا۔ پہاڑیا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ جمعرات کو دوپہر 12 بجے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی زیرصدارت وزارتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پہاڑیا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔