اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: ڈینگو نے قہر برپا کیا - راجستھان کی خبریں

ڈینگو کے قہر کے مدنظر راجستھان حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کےتمام افسران، ملازمین اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔ وہی محکمۂ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران کو اس بات کا حکم بھی دیا گیا ہے وہ ڈینگو کے مریضوں کی مانیٹرنگ کریں کوئی بھی کیس سامنے آتا ہے تو اس کا جلد علاج کریں۔

راجستھان: ڈینگو نے قہر برپا کیا
راجستھان: ڈینگو نے قہر برپا کیا

By

Published : Oct 23, 2021, 6:00 PM IST

عالمی وبا کورونا کا قہر ابھی بھارتی ریاست راجستھان میں کم ہی ہوا تھا کہ اب ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ چند روز میں 5 لوگوں کی موت بھی ڈینگو کی وجہ سے ہو چکی ہے۔

ڈینگو نے قہر برپا کیا

روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی ریاست راجستھان میں ڈینگو کے مریض سامنے آرہے ہیں، ڈینگو کا قہر مسلسل جاری ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں پیر رکھنے جیسی جگہ نظر نہی آ رہی ہے، وہی ڈاکٹر بھی مسلسل ان مریضوں کا علاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

راجستھان: ڈینگو نے قہر برپا کیا

ڈینگو کے قہر کے مدنظر راجستھان حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کی تمام افسران اور ملازمین اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔ وہی محکمۂ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران کو اس بات کا حکم بھی دیا گیا ہے وہ ڈینگو کے مریضوں کی مانیٹرنگ کرے کوئی بھی کیس سامنے آتا ہے تو اس کا جلد علاج کرے۔

راجستھان: ڈینگو نے قہر برپا کیا

سرکاری ڈاکٹر محمد حسین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ کسی بھی طرح سے کوئی بخار نظر آئے، بدن میں درد ہو یا سر درد ہو تو فوراً ہی ہسپتال پہنچیں اور اپنا علاج کروائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر وقت رہتے ڈینگو کا علاج نہیں کروایا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر محمد حسین نے اس وبا سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے آس پاس صاف صفائی رکھیں، کسی بھی طرح سے کوئی پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اگر پانی جمع ہوتا ہے تو اس کو نکال دیں۔ کیونکہ پانی میں مچھر جمع ہوتے ہیں اور مچھروں سے ہی یہ وبا پھیل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details