راجستھان کے دوسا ریلوے اسٹیشن پر مولوی کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس پورے معاملے پر اب راجستھان کی مسلم تنظیموں میں غصہ نظر آرہا ہے۔
راجستھان: مولوی کےساتھ مارپیٹ، ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ راجستھان میں مسلم تنظیموں کے رہنماوں نے راجستھان کی گہلوت حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ان لوگوں کو کے خلاف کارروائی کی جائے، جنھوں نے عالم دین کے ساتھ مارپیٹ کی۔
راجستھان: مولوی کےساتھ مارپیٹ، ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز
اس پورے معاملے سےمتعلق راجستھان مسلم پریشد کی جانب سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ کو ایک ٹویٹ بھی کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ جس طرح سے راجستھان کے دوسا ریلوے اسٹیشن پر عالم دین کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور زبردستی مذہبی نعرے لگوائے گئے، اس سے راجستھان میں گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچے گا، اس لیے ان لوگوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مسلم پریشد کے ٹویٹ کے بعد راجستھان پولیس کی جانب سے یہ کہا گیا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کے بارے میں ریلوے پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف جلدسخت کارروائی بھی کی جائے گی۔