عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے آج ریاست راجستھان کا ہر طبقہ کافی زیادہ متاثر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، یہاں پر روزانہ 700 سے 800 کے قریب کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔
کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اب راجستھان حکومت بھی کافی زیادہ سخت نظر آ رہی ہے۔
راجستھان حکومت کی سختی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راجستھان میں اب جہاں پر کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا وہاں پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
یہ بات گزشتہ شب راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما کی جانب سے جاری پریس بیان میں کہی گئی ہے۔
وزیر صحت کی جانب سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ' اب ہماری جانب سے جو ضلع کلکٹر ہے انہیں ہدایت دی گئی ہیں جہاں پر لاک ڈاؤن کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہاں پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔'
واضح رہے کہ راجستھان میں گزشتہ بروز اتوار کو 1132 مثبت کیسز سامنے آئے تھے جن میں سب سے زیادہ جودھ پور میں 239 مریض تھے۔ وہیں اب تک ریاست میں کورونا سے 624 افراد کی موت ہوئی ہے۔