کوروناوائرس کا مشتبہ مریض کو ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی گئی ہے اور برابر اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔
مریض کے خون کے نمونوں کی جانچ مہاراشٹر کے پنے لیب میں کرائی جائےگی۔ مریض جےپور کے سانگانیر علاقے کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے جو چین سے ایم بی بی ایس کرکے لوٹا ہے۔
طب اور صحت محکمے نے کورونا وائرس کے سلسلے میں الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ محکمے نے جے پور، باڑمیر، ہنومان گڑھ اور سیکر ضلع کے چیف میڈیکل افسر کو الرٹ بھی بھیجا ہے۔ نئی دہلی میں واقع نیشنل سینٹر فور ڈسیز کنٹرول نے ریاست کے طب اور صحت محکمے کو ریاست میں چین سےا آئے 18مسافروں کی فہرست بھی بھیجی ہے۔
اس کے بعد طب اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے اتوار کو ایس ایم ایس میڈیکل کالج انتطامیہ کو چین سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کرکے آئے ڈاکٹر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہونے پر مشتبہ مریض کو فوراً آئیسولیشن میں رکھنے اور ان کے پورے کنبے کی طبی جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے۔