گیان دیو آہوجا نے راجستھان کے بھرت پور میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ کامان علاقہ کی رکن اسمبلی مسلمانوں کی وجہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے رکن اسمبلی بننے کے بعد اپنے بیٹے اور بیٹی کو پردھان بنایا اگر آبادی کنٹرول قانون نہیں بنایا گیا تو وہ دن دور نہیں جب بھارت پر ایک بار پھر مسلمانوں کی حکومت ہوگی۔
راجستھان: بی جے پی رہنما گیان دیو آہوجا کا متنازعہ بیان - بی جے پی کے سینیئر رہنما گیان دیو آہوجا
اپنے بیان کی وجہ سے ہمیشہ سُرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے سینیئر رہنما گیان دیو آہوجا نے ایک بار پھر مسلمانوں کے تعلق سے متنازعہ بیان دیا ہے۔
بی جے پی رہنما گیان دیو آہوجا
انہوں نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد آبادی کنٹرول قانون بنایا جائے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر رہنما گیان دیو آہوجا راجستھان کے بھرت پور ضلع کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کہی۔