جے پور:ریاست راجستھان کے سردار شہر کے کانگریس کے رکن اسمبلی بھنور لال شرما کا اتوار کی صبح 77 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہیں ہفتہ کی دوپہر ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ ہفتہ کی رات دیر گئے وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی بھنور لال شرما سے ملنے اسپتال پہنچے۔ Congress MLA Bhanwar Lal Sharma passes Away
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھنور لال شرما کو گزشتہ روز ایس ایم ایس اسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی جو ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی تاہم ان کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی تھی۔