جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل فیئر ماؤنٹ میں قانون ساز پارٹی کا یہ اہم اجلاس گزشتہ شب کا ہونا تھا لیکن وزیراعلی اشوک گہلوت ضروری کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے ہوٹل نہیں پہنچ سکے تھے اس لیے آج یہ اجلاس ہو رہا ہے۔
وزیراعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں جاری اجلاس میں راجستھان کانگریس کے ارکان اسمبلی جو اشوک گہوت کے حامی ہیں اور کانگریس پارٹی کے دیگر عہدیداران موجود ہیں۔