اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehangai Rahat Camp in Rajasthan اشوک گہلوت نے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا

راجستھان میں پیر کو مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح ہوا ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے سانگانیر اسمبلی کے مہا پورہ گاؤں سے کیمپ کا آغاز کیا۔ Gehlot inaugurates Mehangai Rahat Camp

By

Published : Apr 24, 2023, 3:24 PM IST

اشوک گہلوت نے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا
اشوک گہلوت نے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا

جے پور:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچانے اور راحت فراہم کرنے کے لئے ریاست میں منعقد ہونے والے راحت کیمپ کا آج افتتاح کیا۔ اشوک گہلوت نے جے پور کی گرام پنجایت کے میئر سے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا۔ یہ کیمپ آئندہ 30 جون تک ریاست میں مہنگائی راحت کیمپ منعقد ہوں گے۔ اس دوران یہ کیمپ صبح 10 بجے سے شام چھ بجے تک لگیں گے۔ اس کیمپ میں 10 عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ عوام کو ملے گا، جس سے بڑھتی مہنگائی سے راحت ملے گی۔ ریاست کا کوئی بھی ضرورت مند شخص راحت کیمپ میں رجسٹریشن سے محروم نہ رہے، اس کے لیے ہر دن 2700 مہنگائی کیمپ لگائے جائیں گے۔

مہنگائی راحت کے ذریعے سے اہل مستفدین کو 10 اسکیموں میں مفت رجسٹریشن کے بعد موقعے پر ہی وزیر اعلی گارنٹی کارڈ فراہم کرائے جائیں گے۔ ریاست میں 2000 مستقل راحت مہنگائی کیمپ ضلع انتظامیہ کے ذریعے سرکاری دفتروں اور عوامی جگہوں پر لگائے جائیں گے۔ ہر گرام پنچاییت میں انتظامیہ گاؤں اور ہر شہری وارڈ میں مہم چلانے کے ساتھ دو روزہ مہنگائی کیمپ منعقد کرے گی۔ اس طرح کل 11283گرام پنچایت اور 7500وارڈوں میں کلینڈر کے مطابق دو روزہ کیمپوں کا نعقاد ہوگا ۔ ان کیمپوں میں رجسٹریشن اور وزیر اعلی گارنٹی تقسیم کرنے کے لئے کافی کاؤنٹر لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Kisan Sampark Abhiyan Awareness Programme: پلوامہ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ منعقد

جن دس اسکیموں کے لئے رجسٹریشن کیا جائے گا، ان میں مکھیہ منتری گیس سلنڈر اسکیم کے تحت 500 روپے میں سلنڈر، مکھیہ منتری مفت بجلی یوجنا کے تحت گھریلو صارفین کے تحت 100 یونٹ ہر ماہ مفت بجلی، مکھیہ منتری مفت کرشی بجلی یوجنا صارفین کو 2000 یونٹ فی ماہ مفت بجلی، مکھیہ منتری مفت انناپورنا فوڈ پیکٹ یوجنا کے تحت قومی غذائی تحفظ کے دائرے میں آنے والے سبھی مستفدین کو ہر ماہ مفت انا پورنا فوڈ پیکٹ، مکھیہ منری دیہی روزفار گارنٹی روزگار یوجنا کے تحت سال میں 125 کام کے موقعے، سماجی تحفظ کے تحت اوسطا 1000روپے پنشن فی ماہانہ اور ہر سال 15فیصد کا ضافہ ، مکھیہ منتری جیرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا کی حد 10 لاکھ سے اضافہ کرکے 25 لاکھ روپے اور مکھیہ منتری چرنجیوی حادثہ بیمہ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details