جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے غنڈوں اور مافیاوں کو واضح وارننگ دی ہے۔ انہوں نے ریاست کے مافیاوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کر دیں ورنہ ان کا بھی وہی حال ہو گا جو دوسروں کا ہے۔ اتوار کو راجستھان پولیس کے یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ گہلوت نے راجستھان پولیس اکیڈمی کے اسٹیج سے کہا کہ بدمعاشوں کو خود سپردگی کرنی چاہیے، ورنہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے اور ان لوگوں کے منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ راجستھان پولیس نہ جھکنے کے اصول پر کارروائی کر رہی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ میں شاندار کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس والوں کو بھی یہ جاننا چاہیے کہ عوام سب کچھ جانتی ہے۔ وردی کو بے داغ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں بدمعاشوں کے خلاف مہم کامیاب رہی ہے۔ آئندہ بھی ایسی مہم جاری رہے گی۔ جرائم میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔ پہلے وہ لوگ جن کا دن جرائم سے شروع ہوتا تھا، آج وہ ہاتھ جوڑ کر پولیس اور عوام سے معافی مانگتے پھر رہے ہیں۔ سی ایم اشوک گہلوت نے مافیاوں اور غنڈوں کو خبردار کیا کہ وہ پولیس کے سامنے خودسپردگی کریں، ورنہ ان کا وہی حال ہو گا جو باقیوں کا ہو رہا ہے۔ راجستھان پولس کا نعرہ 'عام لوگوں پر بھروسہ اور مجرموں میں خوف' سچ ہوتا نظر آرہا ہے۔ دوسرے علاقوں کی طرح راجستھان پولیس میں بھی کئی اختراعات ہو رہی ہیں۔ جس کا براہ راست فائدہ عوام کو مل رہا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں آنے والے شکایت کنندگان کو بتایا جائے کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا اور ان کی باتوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ سنا جائے گا، دیگر ریاستوں میں بھی راجستھان پولیس کی اختراعات کا چرچا ہے۔