اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehngai Rahat Camp in Rajasthan اشوک گہلوت نے مہنگائی ریلیف کیمپوں کا فیڈ بیک لیا - راجستھان میں مہنگائی راحت کیمپ

راجستھان حکومت کی جانب سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مہنگائی سے راحت دلانے کے لیے ہر گرام پنچایت سطح پر مہنگائی ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت خود ان کیمپوں کا دورہ کر کے باقاعدہ فیڈ بیک لے رہے ہیں۔ feedback on Mehngai Rahat Camp

اشوک گہلوت نے لیا مہنگائی ریلیف کیمپوں کا فیڈ بیک
اشوک گہلوت نے لیا مہنگائی ریلیف کیمپوں کا فیڈ بیک

By

Published : Jun 25, 2023, 12:53 PM IST

جے پور: راجستھان میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی پہل پر حکومت کی دس فلاحی اسکیموں کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے چلائے جانے والے مہنگائی ریلیف کیمپوں کے تئیں ریاست کے لوگوں نے کافی جوش و خروش دکھایا ہے اور اب ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد خاندان اس سے مستفید ہو چکے ہیں اور 7.35 کروڑ سے زائد گارنٹی کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، وہیں وزیر اعلیٰ خود ان کیمپوں کا دورہ کر کے باقاعدہ فیڈ بیک لے رہے ہیں۔ ریاست میں 24 اپریل سے شروع ہونے والے اس کیمپوں کے آغاز کے بعد سے، مسٹر گہلوت ریاست کے مختلف اضلاع کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں اور کیمپوں کا معائنہ کر رہے ہیں، وہاں آنے والے لوگوں سے بات چیت کرکے فیڈ بیک لے رہے ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہدایات بھی دے رہے ہیں۔ اس سے کیمپوں میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کی عوام کے کاموں کے تئیں لاپرواہی منظر عام پر نہیں آرہی ہے اور انہیں اسکیموں کی صحیح جانکاری ملنا شروع ہوگئی ہے اور لوگوں کا اس کیمپ کے تئیں جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔

موقع پرجاکر مسلسل کیمپوں کا معائنہ کررہے مسٹرگہلوت کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں سرکاری افسران اور ملازمین جس جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور سب مل کر غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں، جو کہ ایک بہت بڑا جذبہ ہے۔ اس جذبے اور چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام جاری ہے اور یہ دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ان کیمپوں سے کتنے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے پور کے بھان پور کلاں مہنگائی ریلیف کیمپ کے معائنہ کے دوران دیویانگوں، بزرگوں، بیٹیوں اور ہر طبقے نے توقع کے مطابق ملنے والی راحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہفتہ کی شام تک ان کیمپوں کے ذریعے 1.70 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے جبکہ 7.35 کروڑ سے زیادہ گارنٹی کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mahangai Rahat Camp جے پور میں چیف منسٹر گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے

موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سب سے زیادہ چیف چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم اور چیف منسٹر چرنجیوی حادثاتی بیمہ اسکیم کے تحت 1.27 کروڑ لوگوں نے خود کو رجسٹر کیا ہے۔ اسی طرح چیف منسٹر کامدھینو بیمہ اسکیم میں 1.02 کروڑ، چیف منسٹر مفت اناپورنا فوڈ پیکٹ اسکیم میں 1.01 کروڑ، چیف منسٹر مفت گھریلو بجلی اسکیم میں 90.82 لاکھ، اندرا گاندھی گیس سلنڈر سبسڈی اسکیم میں 54.05 لاکھ اور سماجی تحفظ پینشن اسکیم میں 50.28 لاکھ لوگوں نے اسکیم کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت 65.39 لاکھ اور اندرا گاندھی شہری روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت 4.31 لاکھ سے زیادہ اور چیف منسٹر مفت زرعی بجلی اسکیم میں 11.02 لاکھ رجسٹریشن کئے گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details