اردو

urdu

ETV Bharat / state

اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سی اے اے لایا گیا: گہلوت

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ مرکز میں برسراقتدار جماعت بی جے پی حکومت نے اہم مسائل کی جانب سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سی اے اے لایا ہے۔

وزیراعلی اشوک گہلوت
وزیراعلی اشوک گہلوت

By

Published : Jan 23, 2020, 9:31 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:12 AM IST

گہلوت نے ریاستی کانگریس صدر دفتر پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے تمام کارکنان، ضلع صدور، گزشتہ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے امیدواروں، مختلف حلقے کے ریاستی صدور، کنوینرز کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

میٹنگ میں مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ریاستی کانگریس کے صدر اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے کی۔

گہلوت نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہوئی ہے۔ نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں اور عوام مہنگائی سےمتاثر ہیں۔

انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی کرنی اور کتھنی میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ آج ریاستوں کو قانون کے مطابق ملنے والی آمدنی کے حصے کوبھی مرکزی حکومت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے سامنے بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز ہیں ان مسائل کو راہل گاندھی 28 جنوری کو جے پور میں 'نوجوان اشتعال ریلی' کے ذریعہ لوگوں کے سامنے پیش کریں گے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details