اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Ashok Gahlot راجستھان حکومت نے عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ایک محکمہ بنایا

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ملک اور دنیا میں بھگوان مہاویر کی تعلیمات کو آج بھی متعلقہ بتاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے دانشور ہندوستان کی قدیم ثقافت کا احترام کرتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ اس میں امن اور عدم تشدد کاپایا جانا ہے۔Rajasthan CM Ashok Gahlot

راجستھان  حکومت نے عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ایک محکمہ بنایا
راجستھان حکومت نے عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ایک محکمہ بنایا

By

Published : Nov 24, 2022, 7:51 PM IST

کرولی:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کرولی کے مہاویر جی میں پنچ کلیانک مہوتسو اور مہامستکابھشیک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امن اور عدم تشدد کا ماحول ہوتاہے وہاں خدا کا ٹھکانہ ہوتاہے۔Rajasthan CM Ashok Gahlot On Prevention Of Hatred Speech

انہوں نے کہا کہ پنچ کلیانک مہوتسوکو پرچم کشائی کے ساتھ شروع کرنے کا موقع ملنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ بھگوان مہاویر کی تعلیمات سے متاثر ہوکرہی مہاتما گاندھی نے سچائی اور عدم تشدد کے نظریات کو اپنایا۔ انہیں خیالات سے ہی ملک میں آزادی کی تحریک متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تیرتھ استھل مہاویرجی کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ شری مہاویر جی میں گزشتہ برسوں سے تعلیم، طب، صفائی اور دیگر شعبوں میں بہترین انتظام کے ساتھ بنیادی سہولیات تیزی سے تیار کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Barmer Nursing College گہلوت آج باڑمیر کو نرسنگ کالج کا تحفہ دیں گے

مندر کے احاطے میں بنائے گئے میوزیم کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ خاص انداز میں بنائے گئے اس میوزیم میں بہت ہی خوبصورت مورتیاں نصب کی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھگوان مہاویر کی 24 فٹ کی مورتی کی تنصیب پر مبارکباد دی۔ مہامستکابھیشیک اور پنچ کلیانک مہوتسوکا پرچم لہرانے کے بعد، وزیر اعلیٰ نے بھگوان شری مہاویر جی کے مندرمیں درشن کیا اور ریاست کی خوشحالی کی خواہش کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنچ کلیانک اور مہامستکابھیشیک پروگرام کی یادگاربھی جاری کی۔Rajasthan CM Ashok Gahlot On Prevention Of Hatred Speech

ABOUT THE AUTHOR

...view details