اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashok Gehlot on BJP بھارت جوڑو یاترا کو ملی عوامی حمایت سے بی جے پی میں گھبراہٹ - اشوک گہلوت کی بی جے پی پر تنقید

اشوک گہلوت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی عوامی حمایت سے بی جے پی بوکھلا گئی۔ Ashok Gehlot criticized Amit Shah

بھارت جوڑو یاترا کو ملی عوامی حمایت سے بی جے پی میں گھبراہٹ
بھارت جوڑو یاترا کو ملی عوامی حمایت سے بی جے پی میں گھبراہٹ

By

Published : Sep 11, 2022, 10:52 AM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی عوامی حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوکھلا گئی ہے اور اس کے لیڈر غلط بیانات دینے لگے ہیں۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے گہلوت نے جودھپور میں بوتھ کنونشن میں شاہ کے بیان پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا، راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی حمایت سے بی جے پی حیران رہ گئی ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جیسے جیسے یہ یاترا آگے بڑھے گی، اسی طرح بی جے پی کی بوکھلاہٹ بھی بڑھے گی۔ مسٹر شاہ نے بھارت جوڑو یاترا کے لیے اپنی تقریر میں جو باتیں کہیں وہ اسی بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔ Ashok Gehlot criticize BJP

انہوں نے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے کہ جودھپور میں مسٹر شاہ کے بیانات حقیقتاً غلط ہیں۔ ملک کے لوگ بطور وزیر داخلہ ان کی تقریر میں حقائق پر مبنی باتوں کی توقع کرتے ہیں کیونکہ انہیں سرکاری افسران، انٹیلی جنس اور بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے جو معلومات فراہم کی گئی تھیں وہ درست ہونی چاہئیں، لیکن اس تقریر میں ایسا لگتا ہے کہ انہیں حقیقت نہیں بتائی گنی ۔ اسی لیے انہوں نے جھوٹ سے بھری تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ شاہ ملک کے تعاون کے وزیر بھی ہیں۔

جے پور میں ناردرن اسٹیٹ زونل کونسل کی میٹنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ راجستھان اور گجرات کے لوگ کوآپریٹیو کے نام پر گھپلے کے سب سے زیادہ شکار ہیں۔ مغربی راجستھان کے لوگوں کو امید تھی کہ وہ کوآپریٹیو کے نام پر وہاں کے لوگوں سے سنجیونی، آدرش وغیرہ جیسے گھپلوں کے بارے میں بات کریں گے اور متاثرین کو راحت پہنچانے کا کام کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ آج مشرقی راجستھان کے تیرہ اضلاع کے کسانوں کو امید تھی کہ وزیر داخلہ راجستھان آئیں گے، پھر وہ مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ (ای آر سی پی) کو قومی پروجیکٹ کا درجہ دینے کے وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کرنے کی بات کہیں گے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ مسٹر شاہ نے ای آر سی پی کے بارے میں اپنے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالا۔

شاہ کی پچھلی حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپے تک کے مفت علاج کا انتظام کرنے کی بات پر، مسٹر گہلوت نے کہا کہ شاید انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ اسکیم صرف نیشنل فوڈ سیکورٹی اسکیم کے اہل خاندانوں تک محدود تھی، ہماری حکومت نے چرنجیوی اسکیم شروع کی ہے جس میں راجستھان کے ہر خاندان کو دس لاکھ روپے تک کا کیش لیس انشورنس اور پانچ لاکھ روپے کا ایکسیڈنٹ انشورنس مل رہا ہے، جو پورے ملک میں کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole on BJP کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے

سابقہ ​​حکومت کی طرف سے کسانوں کو 1000 روپے کی سبسڈی دینے کی بات پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ ​​حکومت نے ضابطہ اخلاق سے ایک دن پہلے اعلان کیا تھا کہ کسانوں کو ماہانہ 833 روپے سبسڈی دی جائے گی لیکن اس کا کوئی مالی انتظام نہیں تھا اور یہ صرف ہوائی اعلان تھا۔ ہماری حکومت نے مکھیا منتری کسان دوست ارجا یوجنا شروع کی ہے اور کسانوں کو سالانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی دی ہے، جس کی وجہ سے تقریباً آٹھ لاکھ کسانوں کا بجلی کا بل صفر ہو گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details