راجستھان کابینیہ کا اجلاس وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ میں منگل کے روز شروع ہوا۔ یہ اجلاس گورنر کی جانب سے پوچھے گئے نکات پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل طئے کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
گورنر کلراج مشرا نے پیر کے روز اسمبلی سیشن کے انعقاد سے متعلق نکات پوچھے تھے۔
پیرکے روز گورنرنے راجستھان کابینہ کی سفارش کو واپس کردیا جس میں 31 جولائی سے سیشن طلب کرنے کی تجویز پیش کی گئی، اس ضمن میں کہا گیا کہ 21 دن کا نوٹس اسمبلی سیشن طلب کرنے کے لیے دیا جانا چاہئے۔