ریاستی اسمبلی میں تقریبا 11 بجے سے بجٹ کی تمام کاروائی شروع ہوئی اور ابھی بھی وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں بڑے بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا کہ اگر سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے مریضوں کا اعلاج پرائیوٹ اسپتال نہیں کرتے ہیں، تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وہیں ریاست کا نام ملک اور دیگر ممالک میں روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے ڈیرینس ایلاؤنس (ڈی اے) میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ میں ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر 3 کروڑ، چاندی کا تغمہ جینے پر 2 کروڑ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ کی رقم مہیا کی جائے گی
اشوک گہلوت نے 800 میگا واٹ اور شمشی توانائی یونٹ کا اعلان کیا ہے۔ مضافاتی علاقوں میں صاف پانی اور شمشی توانائی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وہیں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ آنگن باڑی ملازمین، آشا سہیوگنی اور اے این ایم کے لیے اے 3 ایپ تیار کیا جائے گا۔ وہیں گہلوت حکومت نے 35 لاکھ سے زائد بچوں اور حاملہ خواتین کے درمیان 800 کروڑ روپے کی رقم سے کھانا تقسیم کیا جائے گا۔
وہیں انہوں نے میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے 15 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور ساتھ میں 66 کستوربا گاندھی اسکول کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے۔