جے پور:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کی جانب سے کانگریس پارٹی کا صدارتی انتخاب جیتنے والے ملکارجن کھرگے کے خلاف احتجاج عمل میں لایا جائے گا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں دیے گئے ایک بیان کو لے کر کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی صدر کا پتلا بھی نذر آتش کیا جائے گا۔ BJP Minority Wing Protest in Jaipur
BJP Minority Wing Protest in Rajasthan بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاج آج
بی جے پی کی جانب سے کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ BJP Minority Wing Protest Against Mallikarjun Kharge
اس احتجاجی مظاہرے کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کی ریاست راجستھان کے صدر ایم صادق خان کا کہنا ہے کہ ’’جس طرح سے کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی جانب سے یہ بیان دیا گیا کہ ’۔۔۔ تو محرم میں ناچیں گے‘ یہ مسلمانوں کے خلاف دیا گیا بیان ہے۔‘‘ BJP Protest Against Mallikarjun Kharge Muharram Remarks
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محرم کے دوران ماتمی دھُن بجائی جاتی ہے وہ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کو سنائیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ شام کو چھ بجے بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں کیا جائے گا اور اس احتجاجی مظاہرے میں بھارتی جنتا پارٹی کے عہدیداران سمیت دیگر افراد بھی شرکت کریں گے۔