راجستھان کے دارالحکومت جے کے رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ 'ہم دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد کورونا وائرس کا خاتمہ ہو زندگی پہلے کے جیسے رواں دواں ہوجائے تا کہ عوام کی پریشانیاں ختم ہوں۔
آٹو ڈرائیورز کی کی فریاد، ویڈیو کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم لاک ڈاؤن میں رعایت دیتے ہوئے کچھ دوکانیں کھولنے کی اجازت ضرور دی گئی ہے لیکن بات کی جائے آٹو رکشا کی تو انہیں کسی طرح سے کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔
رکشہ ڈرائیورز سے محض ہنگامی صورتحال میں ہی ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں، ایسے میں راجستھان کی سڑکیں جو کبھی آٹو رکشا سے بھری نظر آتی تھیں وہ اب سنسان نظر آرہی ہیں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹو رکشا کے پہیہ بھی جام ہو چکے ہیں اور اس میں دھول جم چکی ہے، اب یہ آٹو رکشا سڑک پر واپس کب دوڑے گی اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
ایک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ 'ہم تو انتظار کر رہے ہیں کب لاک ڈاؤن ختم ہو اور کب واپس سڑکوں پر آئیں، ان کا کہنا ہے کی ریاستی حکومت کی جانب سے ہمارے لیے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ہمیں مالی مدد دی جائے گی لیکن ابھی تک کسی طرح سے کوئی مدد نہیں ملی اس لیے ہمارے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمارے لئے کچھ نہ کچھ انتظامات ضرور کیے جائیں۔