اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان اسمبلی میں بی جے پی ارکان اسمبلی کا ہنگامہ - راجستھان اسمبلی

راجستھان اسمبلی میں آج بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں خوب ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر کو دو بار ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

راجستھان اسمبلی میں بی جے پی ارکان اسمبلی کا ہنگامہ
راجستھان اسمبلی میں بی جے پی ارکان اسمبلی کا ہنگامہ

By

Published : Feb 11, 2021, 7:39 PM IST

راجستھان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے ارکان اسمبلی نے کوٹہ میں راشٹریہ سویم سویک سنگھ (آر ایس ایس) کارکن پر حملے کے معاملے پر بحث کرنے کی منظوری نہ ملنے پر ایوان میں ہنگامہ کیا اور ویل میں آکر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

بی جے پی رکن اسمبلی واسودیو دیونانی نے تحریک جاری رکھنے کی تجویز کے تحت یہ مسئلہ اٹھانے کی اپیل کی، لیکن اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی زور زور سے بولنے لگے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ وہ ویل میں آکر نعرے بازی کرنے لگے۔ مسٹر جوشی نے بی جے پی ارکان اسمبلی سے اپنی سیٹ پر جانے کےل ئے کہا لیکن وہ ویل میں ڈٹے رہے۔

بی جےپی ارکان اسمبلی نے پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاری وال پر جرائم کو تحفظ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے مسٹر دھاری وال کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔جس پر اسپیکر مسٹر جوشی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بڑھتے جرائم کے سلسلے میں بولنے کی اجازت دی ہے اس وقت اس مسئلے کو اٹھایا جا سکتا تھا لیکن رکن اسمبلی نہیں مانے۔ ہنگامہ کم نہ ہوتا دیکھ کر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 12 بج کر 22 منٹ تک کے لئے ملتوی کردی۔

ایوان کی دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر ہنگامہ جاری رہنے پر اسپیکر راجیندر پارک نے ایوان کی کارروائی ایک بج کر تیس منٹ تک کے لئے پھر ملتوی کردی۔ بعد میں ڈیڑھ بجے ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہونے پر مسٹر جوشی نے بی جے پی رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ ان کے مسئلے پر بات کی جائیگی، جس کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی اپنی سیٹوں پر واپس آگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details