جے پور: راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے 199 اسمبلی نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوچکا ہے۔ شام چھ بجے تک چلنے والے پولنگ کے عمل میں ریاست کے پانچ کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
راجستھان اسمبلی انتخابات میں سہ پہر تین بجے تک 55 فیصد پولنگ
راجستھان میں اسمبلی کے عام انتخابات-2023 کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے جہاں سہ پہر 3 بجے تک 55 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر کے مطابق ریاست میں ووٹنگ شروع ہونے کے آٹھ گھنٹے میں 55.63 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ جس میں سب سے زیادہ 63:48 فیصد ووٹنگ ضلع جیسلمیر میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم 49:79 فیصد ضلع پالی میں ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں ضلع الور کے تیجارا اسمبلی حلقہ کے ایک بوتھ میں 70 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے، وہیں ضلع جیسلمیر کے پوکرن اسمبلی حلقہ میں بھی 67 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
- راجستھان اسمبلی انتخابات میں دوپہر 1 بجے تک 40.27 فیصد ووٹنگ
راجستھان میں اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور دوپہر 1 بجے تک 40.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست میں عوام میں ووٹ ڈالنے کے لئے جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ صبح سات بجے ووٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی کئی پولنگ بوتھز پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ لوگ لائن میں کھڑے ہوکر اپنے ووٹ ڈالنے کی باری کا انتظار کرتے دکھائی دیے۔
- راجستھان اسمبلی انتخابات میں صبح 11 بجے تک 24.74 فیصد ووٹنگ
راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے پوری ریاست ممیں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11 بجے تک 24.74 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالا ہے۔ راجستھان میں ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے دو گھنٹوں میں 9.77 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
- راجستھان اسمبلی انتخابات میں صبح 9 بجے تک 9.77 فیصد ووٹنگ
راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 9 بجے تک 9.77 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ راجستھان میں ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے دو گھنٹوں میں 9.77 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس میں دھول پور ضلع میں 12.66 فیصد، سری گنگا نگر میں 11.84، شاہ پورہ میں 11.78، کوٹ پٹلی اور ہنومان گڑھ میں 12-12، کوٹہ میں 12 فیصد سے زیادہ، کرولی میں 10.49، بھرت پور میں 10.80، بوندھ میں 10.38، جھنجھنو میں 10.22، الور میں 9.97، جے پور میں 9.90، چتوڑ گڑھ میں 9.27، دوسہ میں 8.9، جیسلمیر میں 6.60 اور ڈنگر پور ضلع میں 5.77 سمیت دیگر اضلاع میں بھی الگ الگ فیصد میں ووٹنگ ہوئی۔