اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zilla Administration اجمیر ضلع کے اعلی حکام کا درگاہ علاقے کا معائنہ - اجمیرضلع کے اعلی حکام کا درگاہ علاقے کا معائنہ

اجمیر میں ان دنوں محرم الحرام کے پروگرام کو لے کر ضلع انتظامیہ، ضلع کلیکٹر اور پولیس ایس پی نے خود درگاہ علاقہ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر اعلیٰ افسران نے محرم الرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اجمیرضلع کے اعلی حکام کا درگاہ علاقے کا معائنہ
اجمیرضلع کے اعلی حکام کا درگاہ علاقے کا معائنہ

By

Published : Jul 13, 2023, 1:12 PM IST

اجمیرضلع کے اعلی حکام کا درگاہ علاقے کا معائنہ

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ان دنوں محرم الحرام کے پروگرام کو لے کر ضلع انتظامیہ سنجیدہ نظر آرہی ہے، درگاہ علاقہ میں برساتی موسم کے سبب گزشتہ دنوں کچھ حادثے پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع کلیکٹر اور پولیس ایس پی نے خود درگاہ علاقہ کا دورہ کیا۔ گذشتہ دنوں اجمیر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ شہر کے حالات پہاڑی پانی کے بہتے نالے نے بگاڑ دیے۔ درگاہ علاقہ میں ضلع انتظامیہ کو منی عرس کی تیاری کرنی ہے لیکن دو دن قبل میلہ علاقہ میں کار میں لگی اگ اور بھرے بازار میں کرنٹ سے مری گھوڑی نے انتظامیہ کے سامنے دشواری پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

ایسے میں اجمیر ضلع کلیکٹر بھارتی دکشت اور پولیس ایس پی چونا رام جاٹ خود محرم کی تیاری کا جائزہ لینے پہنچے، جہاں درگاہ اور اس کے ارد گرد کے حساسی علاقہ میں حفاظتی اور زائرین کے لیے معقول انتظام کیے جانے کا اپنے افسران کو حکم جاری کی۔ ماہ محرم کے پہلے روز سے عاشورہ تک حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے استانہ شریف پر شان کربلا بیان کی جاتی ہے۔ اسی درمیان حضرت بابا فرید گنج شکر مسعود رحمت اللہ علیہ کا چلا مبارک بھی درگاہ میں کھولا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے منی عرس کہا جاتا ہے ۔ کثیر تعداد میں زائرین اجمیر شریف منی عرس میں شرکت کرنے پہنچتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details