اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

راجستھان کے چورو میں ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

By

Published : Jun 14, 2020, 10:23 PM IST

راجستھان:  ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار
راجستھان: ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

متاثرہ لڑکی کے بیان پر مکیش عرف رمیشور لال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔خواتین پولیس اسٹیشن نے متاثرہ لڑکی کو گورنمنٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ملزم نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

راجستھان: ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

چورو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی 22 سالہ لڑکی نے چورو کے خواتین تھانہ میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

متاثرہ کے بیان پر خاتون پولیس نے ملزم نوجوان مکیش عرف رمیشور لال پر آئی پی سی کی دفعہ 384، 506، 354، 376 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد اس معاملے میں ملوث اور ملزمین کی تلاش شروع جاری ہے۔

راجستھان: ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

پولیس کے مطابق ملزم نوجوان اکثر لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔

متاثرہ خاتون اسے اپنا بھائی مانتی تھی، لیکن ملزم نوجوان کی لڑکی پر بری نظر تھی اور ملزم نے لڑکی کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے مختلف تدبیریں استعمال کیں اور ایک دن ملزم نے لڑکی کو منشیات پلا کر واردات کو انجام دیتا تھا۔

جب خاتون نے ملزم سے اپنی فیملی کو اپنی شکایت بتانے کو کہا تو ملزم نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا وعدہ کیا اور تب سے ملزم متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی مسلسل کرتا رہا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details