اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: بغیر کورونا ٹیسٹ کے کورونا پازیٹو

راجستھان کے شہر چتوڑ گڑھ میں رکن اسمبلی چندربھان سنگھ کے ایک رشتے دار کو بغیر کورونا جانچ کے ہی کورونا پازیٹو بتانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Sep 12, 2020, 5:02 PM IST

رکن اسمبلی چندر بھان سنگھ نے اس معاملے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورونا لیب سے جمعہ کی شام جاری کی گئی کورونا مریضوں کی فہرست میں چندر بھان سنگھ کے سالے رام پرتاپ سنگھ کو کورونا پازیٹو بتا دیا گیا اور اس تعلق سے محکمہ صحت سے فون آنے پر وہ حیران ہو گئے۔

اس کی اطلاع رکن اسمبلی کو دی گئی جس کے بعد رکن اسمبلی نے چھان بین کی تو انہیں بتایا گیا کہ غلطی سے نام آگیا اور کچھ دیر بعد ہی ڈسٹرکٹ لیب نے دوسری فہرست جاری کردی۔

رکن اسمبلی نے اس معاملے کے حوالے سے انتظامیہ کے اعلی احکام سے بھی بات کی لیکن کسی نے بھی انھیں تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی اتنی بڑی غلطی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر قصوروار کے خلاف کارروائی نہیں کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details