اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: بی جے پی مینارٹی مورچے کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی

بی جے پی رہنماؤں نے مدارس میں پڑھانے والے پیرا ٹیچرز کو جلد سے جلد مستقل کرنے اورسرکاری اسکولوں میں اردو کا نصاب مہیا کرانے کی اپیل کی۔

راجستھان: بی جے پی مینارٹی مورچے کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی
راجستھان: بی جے پی مینارٹی مورچے کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی

By

Published : Sep 6, 2021, 5:40 PM IST

بی جے پی اقلیتی مورچے کے رہنماؤں نے ریاست راجستھان کے گورنر سے ملاقات کی۔ گورنر سے ملاقات کے موقع پر انھوں نے ایک میموریڈم گورنر کو دیا۔ جس میں یہ مطالبہ کیا کہ راجستھان میں اقلیتوں کی جانب توجہ دی جائے۔

راجستھان: بی جے پی مینارٹی مورچے کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی

اس میمورنڈم میں یہ لکھا گیا کہ راجستھان میں اسسٹنٹ پروفیسر اردو کی 28 نشستیں خالی ہیں لیکن 18 دسمبر 2020 کو ایک نوٹ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جن میں پانچ سیٹ پر ہی درخواستیں مانگی گئی تھیں۔ اس موقع پر یہ اپیل کی گئی کہ تمام نشستوں کو پر کرنے کا اقدام کیا جائے۔

راجستھان: بی جے پی مینارٹی مورچے کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں:کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں: گہلوت

راجستھان میں میناریٹی ہاسٹلز کی حالت کافی خراب ہے۔ ان ہاسٹلز کو درست کرنے کا اقدام کیا جائے۔ راجستھان کے مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچر کو جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔ سرکاری اسکولوں میں اردو کا نصاب ابھی تک نہیں پہنچا ہے ان اسکولوں میں اردو کا سلیبس مہیا کروایا جائے۔ اس کے علاوہ دیگر مطالبات بھی میموریڈم میں شامل تھے۔

گورنر کو میمورنڈم دینے کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچے کے ریاستی صدر ایم صادق خان سمیت اقلیتی مورچہ کے رہنما موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details