راجستھان کے جےپور میں بارش کا دور مسلسل جاری ہے۔
جےپور: بارش سے قبروں کو نقصان پہنچا بارش سے قبرستان میں پانی جمع ہورہا ہے اور قبروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ان قبروں کی حالت خراب ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بارش کے پانی کی وجہ سے قبریں زمین میں دھنس گئی۔ قبرستان میں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ قبروں کی حالت خراب ہوتے دیکھ کر وارڈ 12 کے رہنما اختر حسین دہلی روڈ علاقے میں واقع چنگی ناکہ قبرستان پہنچے اور یہاں پر جو قبریں ٹوٹ گئی ہیں انہیں صحیح کرتے ہوئے نظر آئے۔
اخترحسین کو قبرستان میں کام کرتا دیکھ کر مقامی باشندے بھی وہاں پہنچ گئے۔ اور تمام لوگ اختر حسین کا ہر طرح سے تعاون کر رہے ہیں۔ اور قبروں کو صحیح کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جے پور: تعلیم و تربیت پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر اختر حسین نےکہا'میں تمام لوگوں کو جو کسی بھی وارڈ میں رہتے ہیں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ قبرستانوں کے حالات کا جائزہ لیں، کیونکہ ان قبرستانوں میں ہمارے بزرگ آرام فرما ہیں اور جس طرح سے یہاں پر منظر نظر آرہا ہے۔ اس کے مدنظر ہم لوگوں کے چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ یہاں پر پہنچیں اور ان قبروں کو صحیح کریں۔ تاکہ جب زیارت کے لیے قبرستان آئیں تو قبروں کی حالت دیکھ کر تکلیف نہ ہو۔'