راجستھان کے کوٹہ میں ریلوے کالونی تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے کے ایک ملازم کو قتل کردیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کالونی تھانہ علاقہ میں ریلوے کالونی میں رہنے والے ملازم راجیندر کمار کی لاش آج ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے۔

مقتول کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔ آج صبح اس کے گھر والوں کے پہنچنے کے بعد اس کا پتہ چلا۔ اس کے بعد انہوں نے پولس کو اطلاع دی۔
پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ایم بی ایس ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا ہے۔ تھانہ ریلوے کالونی نے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس قتل کیس میں کون ملوث ہے۔