سنکیت کسان مورچہ کے اعلان کے بعد کسانوں کی ریل روکو مہم پر ریلوے پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ ریلوے کے ڈی ایس پی گورودیال سنگھ نے پیر کو جی آر پی اور آر اے ایف تھانہ انچارج کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اس تحریک سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔
میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی نے کہا کہ احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی جائے گی۔ جو لوگ ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی ایس پی نے ریلوے سکیورٹی فورسز اور ریاستی ریلوے پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ جہاں بھی کسان ریل روکتے ہیں وہاں ایک ایمبولینس اور فائر بریگیڈ پہلے ہی تعینات کیے جائیں گے۔