اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلم ڈائرکٹر راہول راویل کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری - rahul

بالی ووڈ فلموں کے ڈائریکٹر راہول راویل نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی جبکہ ان کے ساتھ فلم اداکارہ نمیتا لال, سکھپریت کہلون سمیت ہالی ووڈ فلم اداکارہ ماریانے بورگو بھی موجود تھی۔

rahul rawail visit Ajmer dargah
فلم ڈائرکٹر راہول راویل کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

By

Published : Jan 26, 2020, 6:14 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 5:07 PM IST

ریاست راجستھان کے جئے پور شہر میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے آئے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راہول راویل آج اجمیر شریف درگاہ پہنچے, جہاں انہوں نے بالی ووڈ فلم اداکارہ نمیتا لال, سخ پریت اور ہالی ووڈ اداکارہ ماریانے کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور عقیدت کی چادر پیش کرتے ہوئے اپنے خاندان کےلیے دعا مانگی۔

فلم ڈائرکٹر راہول راویل کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

فلم لواسٹوری, انجام, ارجن پنڈت جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے راہل نے اس موقع پر میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں سکون حاصل کرنے کے مقصد سے وہ یہاں آتے ہیں۔

راہول کے ساتھ آئیں دیگر فلمی شخصیات کو نے درگاہ کی زیارت کی جبکہ سید فخر کاظمی چشتی نے مہمانوں کی دستار بندی کی اور تبرکات پیش کئے۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 5:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details