اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور : جاں نثار اختر کی زندگی پر دو روزہ سیمینار - muazzam ali Rajasthan Urdu Academy

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جواہر کلا کیندر میں معروف شاعر جاں نثار اختر کی حیات و خدمات پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

راجستھان اردو اکادمی کے سیکریٹری معظم علی
راجستھان اردو اکادمی کے سیکریٹری معظم علی

By

Published : Feb 27, 2021, 1:15 PM IST

جاں نثار اختر کی زندگی پر دو روزہ سیمینار

یہ سیمینار 28 فروری2021 شے شروع ہوگا اور یکم مارچ 2021 تک جاری رہے گا۔

جاں نثار اختر کی زندگی پر دو روزہ سیمینار

یہ سیمینار راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

جاں نثار اختر کی زندگی پر دو روزہ سیمینار

اس سیمینار میں اردو زبان و ادب سے تعلق رکھنے والے مختلف اہل علم کی شرکت متوقع ہے۔

راجستھان اردو اکادمی کے سیکریٹری معظم علی نے بتایا کہ اردو اکادمی کی جانب سے منعقدہ دو روزہ کل ہند سیمینار "گھر آنگن کا شاعر جاں نثار اختر"۔

دارالحکومت جے پور کے جواہر کلا لیندر پر منعقد ہو گا، اس پروگرام کی صدارت شین کاف نظام کریں گے۔

وہیں سیمینار کا افتتاح ہریدیو جوشی پترکاریتا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اوم تھانوی کریں گے جب کہ کلیدی خطبہ پروفیسر علی احمد فاتمی دیں گے۔

مزید پڑھیں:سارا علی خان نے اپنی ماں کے ساتھ اجمیر درگاہ پر حاضری دی

اس سیمینار میں معروف ادیب حسن محمود قاسمی کے ساتھ دیگر اہم شخصیات بھی ملک کے دوسرے حصوں سے تشریف لا رہی ہیں۔

جاں نثار اختر کے موضوع پر ہونے والے اس سیمینار کی ریاستی سطح پر خوب تشہیر ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details