عید الاضحی کے پیش نظر راجستھان کے چیف قاضی خالد عثمانی نے مسلم برادری کے لوگوں سے مختلف باتوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ خالد عثمانی نے ریاست کے لوگوں سے کہا ہے کہ 'عید الاضحیٰ کا تہوار 21 جولائی کو منایا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان اپنے علاقے کی مساجد میں نماز ادا کریں، اور حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر مکمل طور سے عمل کریں۔ نماز کے دوران سماجی دوری، ماسک اور سینیٹائزر اپنے پاس رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ انتظامیہ اور پولیس کا تعاون کریں۔