اردو

urdu

ETV Bharat / state

Qayam Khwani Mahasabha قائم خانی مہاسبھا کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا - ریاست راجستھان قائمخانی مہاسبھا

قائمخانی مہاسبھا کے اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے دادا نواب قائم خانی کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قائمخانی مہاسبھا نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک عرضداشت بھی پیش کیا ہے۔

قائمخانی مہاسبھا کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا
قائمخانی مہاسبھا کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا

By

Published : Jun 6, 2023, 2:30 PM IST

قائمخانی مہاسبھا کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا

اجمیر:ریاست راجستھان قائمخانی مہاسبھا کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے دادا نواب قائم خانی کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے راجستھان قائم خانی مہاسبھا کے اجمیر ضلع صدر سکندر قائم خانی نے بتایا کہ 14 جون کو قائم خانی برادری کے بانی نواب دادا قائم خانی خان کا یوم شہادت ہے۔ نواب دادا قائم خانی خان ایک سیکولر حکمران تھے۔ جنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے کئی کام کروائے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی شبیہ آج بھی عام لوگوں میں ایک ایماندار، مقبول اور سیکولر حکمران کے طور پر قائم ہے۔ ایسے میں قائم خانی برادری کا مطالبہ ہے کہ ان کے یوم شہادت کے موقع پر 14 جون کو پوری ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے دادا نواب قائم خانی کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قائمخانی مہاسبھا نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک عرضداشت بھی پیش کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں کلکٹر سے بات چیت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:Jashne Faizane Auliya شاہ پورہ میں جشن فیضان اولیاء کی شاندار تقریب 10 جون کو

ان کے مطالبے پر مثبت یقین دلاتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا ہے کہ میمورنڈم وزیر اعلیٰ کو بھیجا جائے گا۔اب آگے کی کارروائی راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے ہاتھوں میں۔ امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ اس سلسلے میں مثبت فیصلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details