راجستھان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے ریاست کے سیلاب زدہ اضلاع میں راحت کے کاموں میں تیزی لانے اور نقصان کا اندازہ لگاکر مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے مانگ کی۔ ڈاکٹر پونیا نے آج صبح ایک بیان جاری کرکے شدید بارش سے ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں میں جان و مال اور فصلوں کو پہنچنے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد ایک مقررہ مدت کے اندر مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ Army deployed to rescue people in flood-affected Bundi
انہوں نے وزیراعلی اشوک گہلوت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے ادے پور، کوٹہ اور بھرت پور ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ کو ہدایت دے کر راحت اور بچاؤ کاموں کو تیز کریں۔ لائیں اور نقصان پر مالی مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باران، جھالاواڑ، کوٹہ، چتور گڑھ، پرتاپ گڑھ، بھیلواڑہ، سوائی مادھوپور، کرولی اور دھول پور وغیرہ اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔