اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور: مقامی رکن اسمبلی کے خلاف عوام کا احتجاج - رکن اسمبلی امین کاغذی

راجستھان میں جے پور کے سبھاش چوک میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے عوام کو کافی مشکلات پش آرہی ہیں۔ گذشتہ کئی روز سے سیوریج کا پانی جمع ہونے کی شکایت نگرنگم سے کی گئی اور مقامی رکن اسمبلی کو بھی اس سے آگاہ کیا گیا لیکن مسئلہ کا حل نہ نکلنے کے بعد مقامی لوگ سڑک پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

public protest against MLA in Jaipur
جئے پور: مقامی رکن اسمبلی کے خلاف عوام کا احتجاج

By

Published : Aug 21, 2020, 9:54 PM IST

جے پور کے سبھاش چوک میں لوگوں نے آج ریاستی حکومت اور مقامی رکن اسمبلی امین کاغذی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران رکن اسمبلی کا پتہ بھی نذر آتش کیا گیا۔

جئے پور: مقامی رکن اسمبلی کے خلاف عوام کا احتجاج

احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقامی لوگوں نے رکن اسمبلی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔مسئلہ کو حل نہ کرنے کے خلاف ریاستی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے بڑے احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ شکایت کے بعد سرکاری عہدیداروں اور رکن اسمبلی نے بارہا مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا تھا لیکن تاحال مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا۔ آج جمعہ کے موقع پر لوگوں کو نماز کےلیے جاتے وقت کافی مشکلات پیش آئیں۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ سیوریج کا پانی سڑک پر بہنے کی وجہ سے کئی مرتبہ حادثات بھی پیش آچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details