اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہمیں لائسنس یافتہ ہتھیار فراہم کئے جائیں'

ملک میں مسلسل خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس کے خلاف جگہ جگہ مظاہرہ اور احتجاج کیا جا رہا ہے ان جے پور میں طالبات نے لائسنس یافتہ ہتھیار کا مطالبہ کیا ہے۔

جے پور میں طالبات نے لائسنس یافتہ ہتھیار کا مطالبہ کی
جے پور میں طالبات نے لائسنس یافتہ ہتھیار کا مطالبہ کی

By

Published : Dec 2, 2019, 7:55 PM IST

خواتین کے ساتھ تشدد و جنسی زیادتی کا تازہ معاملہ ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا ہے جہاں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے جلا کر مار دیا گیا۔

جے پور میں طالبات نے لائسنس یافتہ ہتھیار کا مطالبہ کیا، ویڈیو

اس تعلق سے ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں طالبات کے ایک گروہ نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا کہ انہیں لائسنس یافتہ بندوق فراہم کی جائے تا کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد سے اپنی حفاظت کر سکیں۔

طالبات نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دے کر درخواست کی ہے کہ حکومت لڑکیوں کے تحفظ کے لیے قانون نہیں بنا سکتی تو لرکیوں کو لائسنس یافتہ ہتھیار کئے جائیں۔

ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دینے سے قبل میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'ملک میں جس طرح سے جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہورہے اسے دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ملک کی بیٹیاں کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔

اس لیے ہمیں حکومت کی جانب سے سے لائسنس یافتہ بندوق فراہم کی جائے تا کہ ہم اپنی حفاظت خود کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details