اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور کے شہید اسمارک میں آج بھی احتجاج جاری۔ویڈیو

جےپور کے شہید اسمارک میں جاری احتجاج کے پیش نظر 80 برس کی دادی سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پرای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

جے پور کے شہید اسمارک میں آج بھی احتجاج جاری
جے پور کے شہید اسمارک میں آج بھی احتجاج جاری

By

Published : Feb 15, 2020, 4:04 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:33 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں شہید اسماررک میں شاہین باگ کی طرز پر گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے

جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوان بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں

اس احتجاج میں 80 برس کی جے پور کی جالوپورہ علاقے کی رہنے والی مریم بھی شامل ہیں، مریم بزرگ ہونے کے باوجود 31جنوری سے مسلسل اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہورہی ہے، اور اس قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی نظر آرہی ہے،مریم اس احتجاج میں شاہین باغ کی دادی کے نام سے بھی مشہور ہو چکی ہیں

جے پور کے شہید اسمارک میں آج بھی احتجاج جاری۔ویڈیو

بزرگ مریم نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اس مظاہرہ کا اعلان ہوا تھا تب سے یہاں پر مسلسل وہ شرکت کر رہی ہیں اس درمیان ان کی نواسی کی شادی بھی گئی تھی لیکن شادی میں شریک ہوکر محج دو گھنٹے بعد ہی وہ اس مظاہرے میں واپس آکر بیٹھ گئی،

مریم کا کہنا ہے کے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس قانونو کے ذریعے بھارتی گلدستے کو توڑنے کی کوشش کی ہے،انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں سببھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آندھی آئے یا طوفان یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ قانون حکومت واپس نہیں لیتی

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:33 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details