دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کثیر تعداد میں کانگریس کے رہنماؤں و کارکنان کا ہجوم نظر آتا ہے، لیکن احتجاجی مظاہروں میں سماجی دوری کا بالکل بھی خیال نہیں کیا جا رہا ہے۔ چہرے پر ماسک محض چند لوگوں کے چہرے پر دکھائی دیتا ہے۔
غورطلب ہے کہ ان احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے سڑک بھی جام ہوجاتی ہے اور کہیں کہیں پر تو ایمبولینس بھی اس جام میں پھنس جاتی ہے، وہی جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے مدنظر جاری کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں ایڈوائزری کے خلاف ورزی نظر آتی ہے۔
اس منظر کو دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں پر پابندی نہیں لگائی گئی تو ایک مرتبہ پھر کورونا وبا کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔