اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج

جے پور کے شہید اسمارک پر گزشتہ 20 روز سے چل رہے دھرنے کے دوران مظاہرین کی جانب سے سفید غبارہ اڑا کر اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

سفید غبارہ اڑا کر سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ
سفید غبارہ اڑا کر سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ

By

Published : Feb 19, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:44 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں شہید اسمارک پر 20 روز سے چل رہے غیرمعینہ دھرنے کے دوران مظاہرین کی جانب سے سفید غبارہ اڑا کر اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

سفید غبارہ اڑا کر سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ

جے پور کے شہید اسمارک پر تمام مظاہرین جمع ہوئے اور ایک ساتھ اپنے ہاتھوں سے غبارہ چھوڑے اور یہ پیغام دیا جس طرح سے مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ وہ ہم لوگوں کو کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔ اس درمیان کثیر تعداد میں خواتین اور مرد موجود رہے۔

واضح رہے کہ جے پور کے شہید اسمارک پر 31 جنوری کو غیر معینہ دھرنے کا اعلان مقامی خواتین کی جانب سے کیا گیا تھا۔

دھرنے کے سربراہ حافظ منظور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'یہاں پر روزانہ مختلف طرح سے احتجاج کیا جا رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'آج یہاں پر سفید رنگ کے غبارے پر نو این آرسی، نو سی اے اے، نو این پی آر لکھ کر ہوا میں اڑایا۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details