اجمیر: ادے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کے بعد ریاست بھر میں ماحول کشیدہ ہے۔ قتل کے خلاف عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور قصوراروں کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ بھی ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ اجمیر کے راجسمند بھیم علاقے میں ہوا جہاں مظاہرین نے پولیس کانسٹیبل سندیپ چودھری پر ہی حملہ کردیا۔ مظاہرین کے حملے سے کانسٹیبل بری طرح زخمی ہوگیا، جسے اجمیر کے جے ایل این ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ Police Constable Attacked in Ajmer
Police Constable Attacked: پولیس کانسٹیبل پر مظاہرین کا حملہ - درزی کہنیالال کے دن دہاڑے قتل
ادے پور ضلع کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں درزی کہنیالال کے دن دہاڑے قتل کے بعد ریاست میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اسی درمیان احتجاج کررہے مظاہرین نے راجسمند بھیم علاقہ میں پولیس کانسٹیبل سندیپ چودھری پرحملہ کردیا اور کانسٹیبل کو زخمی کردیا۔ Police Constable Attacked in Ajmer
پولیس کانسٹیبل پر مظاہرین کا حملہ، کانسٹیبل زخمی
کانسٹیبل پر حملے کے خلاف غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عمران چشتی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کانسٹیبل سندیپ کی ہر ممکن مدد اور حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: