اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے کے سبب احتجاج

اجمیر کے جواہر لعل نہرو ہسپتال کے محکمہ یورولوجی میں کام کرنے والے افراد نے ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔

protest over lack of facilities in hospital in ajmer rajasthan
اجمیر میں ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے کے سبب احتجاج

By

Published : Oct 12, 2020, 5:33 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع جواہر لعل نہرو ہسپتال کے محکمہ یورولوجی میں کووڈ 19 لیب میں کام کرنے والے 11 نرسنگ اہلکاروں کے ذریعہ لیب کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور بتایا کہ ہماری ذمہ داری لیب میں کووڈ 19 کی تحقیقات پر ہے اور ہم سب ضلع اجمیر کے باہر سے آتے ہیں۔ لیکن ہسپتال ہمیں کوئی سہولیات نہیں دے رہا ہے جس سے ہم سب کو بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔

اجمیر میں ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے کے سبب احتجاج

ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال ہمیں کسی بھی قسم کی سہولیات مہیا نہیں کرا رہا ہے اور نہ ہی ہمیں کھانا ہسپتال انتظامیہ فراہم کرا رہا ہے اور نہ ہی ہمارے آنے جانے کا کرایہ دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مالی اور دماغی طور پر دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:چورو: خاتون کا سودا کرنے کا انکشاف، شکایت درج

یہ سب لوگ ہسپتال میں ذہنی اذیت کے باوجود بھی ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ سب چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ان کے مطالبات سنے اور حل کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details