اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لے کر احتجاج

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی کو لےکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ملزمین کو جلد از جلد سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران بیٹیوں کی حفاظت کے لیے جلد ہی نیا قانون بنانے کی اپیل بھی کی گئی۔

protest over hathras gang rape case in jaipur rajasthan
جے پور میں ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لے کر احتجاج

By

Published : Sep 30, 2020, 8:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی معاملے کی آگ اب راجستھان کے دارالحکومت جے پور تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں دارالحکومت جے پور کے امبیڈکر سرکل پر ہندو اور مسلم برادری کے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ گنہگاروں کو جلد از جلد سزا دی جائے اور بیٹیوں کی حفاظت کے لیے جلد ہی نیا قانون بنایا جائے۔

جے پور میں ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لے کر احتجاج

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں کی آنکھوں میں غصہ صاف طور پر نظر آرہا تھا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے نعرے لکھی تختیاں لے رکھی تھیں اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔

جے پور میں ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لے کر احتجاج

یہاں پر شامل تمام لوگوں نے جم کر نعرے بازی کی۔ وہیں، کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہو، اس کے لیے پولیس انتظامیہ بھی کافی سخت نظر آئی۔

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے اپنے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا اور سماجی دوری کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔

مظاہرے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ آج ہم لوگ دارالحکومت جے پور کی سڑکوں پر اس لیے احتجاج کر رہے ہیں تاکہ اترپردیش کی پولیس کو یہ پیغام دے سکیں کہ وہ اپنے رویئے میں تبدیلی لائے اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر رہنماؤں سے یہ کہنا چاہیں گے کہ وہ ایسے ملزمین کو بچانا چھوڑ دیں۔

وہیں، ریاستی حکومت سے بھی اپیل کی گئی کہ راجستھان میں بھی دلت لوگوں پر جرم میں اضافہ ہو رہا ہے یہاں پر بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details