اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: شہریت ترمیمی بل کو لے کر مظاہرہ - جے پور کے ایم ڈی روڈ

ملک بھر بالخصوص شمال مشرق ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اسی سلسلے میں جے پور میں بھی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران مظاہرہ کرتے ہوئے لوگ حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس بل کو راجیہ سبھا میں منظور ہونے سے قبل رکوایا جائے۔

جے پور: شہریت ترمیمی بل کو لے کر مظاہرہ
جے پور: شہریت ترمیمی بل کو لے کر مظاہرہ

By

Published : Dec 11, 2019, 6:13 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 8:43 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم مسافر خانے کے باہر ایس ڈی پی آئی تنظیم کے بینر تلے الگ الگ تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عوام اور طلبا بھی احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جے پور: شہریت ترمیمی بل کو لے کر مظاہرہ

یہاں پر مرکزی حکومت اور اس بل کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے... اس بل کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے مخالفت بھی ہو رہی ہے...

واضح رہے کہ راجستھان میں روزآنہ الگ الگ تنظیموں کی جانب سے اس بل کی مخالفت مسلسل کی جارہی ہے۔

ایس ڈی پی آئی تنظیم کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشفاق حسین نے بتایا کہ اس بل سے ہمارے ملک کی جمہوریت ختم ہورہی ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2019, 8:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details