بھارتی ریاست راجستھان کے مدرسوں میں بچوں کو ہندی، انگریزی سمیت دیگر مضمون کی تعلیم دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچر خود کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر مسلسل احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر 15 اکتوبر سے دھرنا مسلسل جاری ہے۔ اس دھرنے میں شامل ہونے کے لیے آج راجستھان کے سیکر کے مدرسہ پیرا ٹیچر جے پور پہنچے اور یہا پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس دھرنے کے سربراہ شمشیر بھالوں خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'مدرسہ پیرا ٹیچر کو مستقل کروانا ہی ہمارا مطالبہ ہے، جب تک راجستھان حکومت ہماری اس مطالبے کی جانب توجہ نہی دے دیتی اور جب تک مستقل نہی کر دیا جاتا تب تک ہم لوگ یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔'