اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاج - rajisthan news

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس کی دس روزہ مہم کے تحت آج الگ الگ اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔دارالحکومت جے پور میں ہوا محل، آدرش نگر کشنپول سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

http://10.10.50.70//urdu/10-July-2021/rj-jai-congresspar-04-spi-bite01-7204840_10072021133323_1007f_1625904203_655.jpg
جے پور میں کانگریس کی مہنگائ مہم کے تحت احتجاج

By

Published : Jul 10, 2021, 6:36 PM IST

جے پور کے ہوا محل اسمبلی حلقے میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اونٹ پر ریالی نکالی گئی۔ اور مرکزی مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

جے پور میں کانگریس کی مہنگائی مہم کے تحت احتجاج

یہاں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ جلد سے جلد مہنگائی کو قابو میں کیا جائے۔ رکن اسمبلی مہیش جوشی نے کہا کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جس طرح سے اضافہ ہو رہا ہے اس سے غریب عوام گاڑیاں بھی نہیں چلا سکتی ہیں۔ مہنگائی میں کمی آنی چاہیے۔

مزید پڑھین:کانگریسی خاتون کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج میں جے پور ہیریٹیز نگر نگم کی میئر منیش گرجر ، نائب میئر اسلم فاروقی سمیت کثیر تعداد میں کانگریسی کارکنان موجود رہے۔ وہی کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہیں ہوں اس لئے یہاں پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details