اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: تعلیم افسران کے خلاف اردو اساتذہ کی ناراضگی - Restriction on your language

راجستھان میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے جاری آرڈر کے خلاف راجستھان کی مسلم تنظیم اور اردو اساتذہ کے طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔

جے پور: تعلیم افسران کے خلاف اردو اساتذہ کی ناراضگی
جے پور: تعلیم افسران کے خلاف اردو اساتذہ کی ناراضگی

By

Published : Sep 5, 2020, 5:58 PM IST

ریاست راجستھان میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے گزشتہ روز ایک آرڈر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے راجستھان کے مسلم تنظیم اور اردو اساتذہ کی جانب اس آرڈر کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

اس تعلق سے اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے بتایا کہ 'محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے 2 ستمبر کو ایک آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں راجستھان کے ہائی سیکنڈری اسکولز میں تیسری بولی اردو، سندھی، پنجابی، زبان کو سبجیکٹ کے طور پر پڑھنے کی اجازت دی جاتی تھی لیکن اب ضلع تعلیم افسر کی جانب سے اس تیری زبان کو ختم کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے، اس آرڈر پر عمل ہونے کے بعد پورے ریاست میں اردو، سندھی، پنجابی، گجراتی سبجیکٹ بند ہو جائیں گے جس کا خمیازا ایک خاص طبقے کے طلباء کو اٹھانا پڑے گا۔

ویڈیو

امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ جب یہ آرڈر جاری ہوا تھا اس کے بعد ہماری تنظیم کی جانب سے اس کی مخالفت شروع کر دی گئی تھی اور اب پورے ریاست میں ہماری تنظیم کی جانب سے 9 ستمبر کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details