جے پور:ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس ایم ایل اے اور پارٹی کے کارکنان وزیر صحت پرساد لال مینا کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔ ریاستی وزیر کے خلاف جم کر نعرے بازی کی جارہی ہے۔ دراصل کشن پول اسمبلی حلقہ سے چار مسلم ڈاکٹرز کا تبادلہ کیا جارہا ہے، جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہیں پولیس اہلکار اور ریاستی وزیر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن مظاہرین ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
Protest Against Health Minister in Jaipur: جے پور میں ریاستی وزیر صحت کے خلاف احتجاج - وزیر صحت پرساد لال مینا
جے پور کے کشن پول اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی امین کاغذی اور پارٹی کے کارکنان اپنی ہی حکومت کے ریاستی وزیر صحت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ Protest against Health Minister in Jaipur
اس سے متعلق رکن اسمبلی امین کاغذی کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹرز کے تبادلے کیے گئے تو ہم لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ آپ کے حلقہ سے کسی بھی ڈاکٹرز کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا، لیکن دیر شب ایک فہرست جاری کرکے ہمارے علاقے کے کئی ڈاکٹرز کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اس لیے لوگوں میں ناراضگی ہے جو ڈاکٹر مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنی بہترین خدمات انجام دیتے ہیں، ان لوگوں کا تبادلہ کر دینے کی وجہ سے میرے علاقے کے لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے اور اسی بات کو لے کر میں وزیر صحت کی رہائش گاہ پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میرے مطالبے کی جانب توجہ نہیں دی جائے گی تب تک میں یہاں سے کسی بھی صورت میں واپس نہیں جاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Protest in Jaipur: جے پور میں کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ