جنسی جرائم میں اضافہ کے خلاف جئے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دلت و مسلم تنظیموں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جئے پور: دلت اور مسلم تنظیموں کا احتجاج - jaipur
راجستھان میں جنسی زیادتی پر مبنی وارداتوں میں ہورہے اضافہ کو لیکر دلت اور مسلم تنظیموں کی جانب سے جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرین البرٹ ہال پر جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں جواہر لال نہروں روڈ پر روک دیا اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کی ترغیب دی لیکن مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کرتے رہے جس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا جبکہ کچھ احتجاجیوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔
احتجاجی مقام پر پولیس پیکٹ کو تعینات کردیا گیا۔ بعدازاں تنظیموں کے ذمہ داران نے پولیس پر غیرضروری طاقت کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امن کی برقراری اور سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ منظم کیا گیا تھا۔ انہوں نے حکومت کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جنسی زیادتی جیسے جرائم کی روک تھام کےلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔