اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: پرائیویٹ اسکولز کے خلاف احتجاج - Protest against private schools in ajmer

ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں اس وقت غیر سرکاری اسکولز کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز کے خلاف احتجاج
پرائیویٹ اسکولز کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 12, 2020, 3:39 PM IST

اسکول انتظامیہ کے ذریعے طلبا سے گزشتہ تین مہینوں کی فیس وصولی کے بعد ہی ٹی سی دینے کی بات کہی گئی ہے۔

اسی لیے اجمیر کے پرائیویٹ اسکولز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز کے خلاف احتجاج

مظاہرہ کرنے والوں میں اے بی وی پی کے کارکنان اور طلبا کے اہل خانہ ہیں۔

ان کا الزام ہے کہ غیر سرکاری اسکول اپنی من مانی سے جبراً تین مہینوں کی فیس وصول رہے ہیں جب کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے تمام سکول بند ہیں اور بچوں کی تعلیم فی الحال گھر میں ہو رہی ہے۔

ایسے میں جب طلبا کے والدین اسکول میں ٹرانسفر سرٹیفکٹ (ٹی سی) لینے کے لیے جاتے ہیں تو انہیں تین مہینے کی فیس جمع کرنے کو کہا جاتاہے۔

پرائیویٹ اسکولز کے خلاف احتجاج

ایسے میں جب سوال کیا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن سے اسکول اور تعلیم بند ہے تو کیسی فیس دی جائے تو اسکول انتظامیہ بچوں کو ٹی سی دینے سے منع کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:راجستھان کے سیاسی واقعات: کب کیا ہوا

یہی وجہ ہے کہ اے بی وی پی کارکنان اور طلبا کے اہل خانہ نے اجمیر کے اسکولوں کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ اگر اسی طرح اسکولز کا رویہ رہا تو ریاستی سطح پر ہڑتال بھی کی جاسکتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details