اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Nupur Sharma in Jaipur: جےپور میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج

راجستھان کے جے پور سمیت مختلف اضلاع میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ Protest Against Islamophobia In Jaipur

Protest Against Nupur Sharma in Jaipur
جےپور میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج

By

Published : Jun 10, 2022, 9:50 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے جےپور میں جمعہ کی نماز کے بعد مسلمانوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرے Prophet Remark Row کرنے والے کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ میں واقع نواب کا چوراہا پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، وہیں مدینہ مسجد کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور بی جے پی کی سابق رہنما نوپور شرما کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

جےپور میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف زبردست احتجاج

احتجاجی مظاہروں میں شامل لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھی، جس پر مختلف نعرے لکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے رہنما ہر روز مسلمانوں کو لے کر بیان بازی کرتے ہیں، ہم برداشت کر لیتے ہیں لیکن پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔Protest Against Nupur Sharma in Jaipur

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ملک اور بیرون ممالک میں لوگوں نے مخالفت کی تو بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی سے نکال دیا لیکن کسی طرح کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، اگر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تو ہم ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر اتریں گے۔Protest Against Nupur Sharma in Jaipur

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against Nupur Sharma: دہلی جامع مسجد پر نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details