اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Minority Hostel in Jaipur: جے پور میں اقلیتی ہوسٹل کی مخالفت جاری - Rajasthan government plans to build minority hostel in Jaipur

جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع درویش بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں راجستھان حکومت نے ایک اقلیتی ہاسٹل تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کی مسلم تنظیموں کی جانب سے لگاتار مخالفت Protest Against Minority Hostel In Jaipur کی جارہی ہے۔

جےپور میں اقلیتی ہوسٹل کی مخالفت جاری
جےپور میں اقلیتی ہوسٹل کی مخالفت جاری

By

Published : Jan 29, 2022, 5:35 PM IST

جے پور: راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع درویش بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں راجستھان حکومت نے ایک اقلیتی ہاسٹل تعمیر کرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کی مسلم تنظیموں کی جانب سے لگاتار مخالفت Protest Against Minority Hostel In Jaipur کی جارہی ہے۔

ہاسٹل تعمیر کے سلسلے میں مسلم تنظیموں نے وزیراعلی اشوک گہلوت کو خط لکھ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر درگاہ کے علاوہ کسی اور جگہ کرائی جائے۔

مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع درویش بابا کی درگاہ میں جہاں اقلیتی ہاسٹل تعمیر کروایا جا رہا ہے، وہ قبرستان کی زمین ہے۔ قبرستان کی زمین پر کوئی تعمیری کام نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے ہم اس تعمیر کی مخالفت کرتے ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس کئی ایسی اراضی ہیں جہاں پر ہاسٹل تعمیر کی جاسکتی ہے۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ہاسٹل قبرستان کی زمین کے علاوہ کسی اور جگہ پر تعمیر کروائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details